تازہ ترین

مزید خبرں

4 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

انتظامیہ نے ٹھاٹھری قصبہ میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی 

نصیراحمدکھوڑہ 
ڈوڈہ//عیدالفطر کی آمدکے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کواعتدال میں رکھنے اورلوگوں کودکانداروں کی منافع خوری سے بچانے وصاف ستھری اشیائے ضروریہ دستیاب کرانے کے مقصدسے تحصیلدارٹھاٹھری کی قیادت میں قصبہ ٹھاٹھری میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی۔اس دوران انتظامیہ کے افسران نے گوشت ،مٹن کی دکانوں،پھلوں و سبزی کی دکانوں اورگروسری ڈیلروں ومٹھائی کی دکانوں کامعائینہ کیا۔اس دوران ٹیم نے دکانوں پر ریٹ لسٹ چیک کی گئی اوردکانداروں کوہدایت دی کہ وہ صاف ستھراچکن ،مٹن ،پھل وسبزیاں صارفین کودستیاب کریں۔تحصیلدارٹھاٹھری نے دکانوں پرریٹ لسٹوں کامعائینہ کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔اس دوران دکانداروں کومتنبہ کیاکہ وہ منافع خوری سے پرہیزکریں اورانسانی صحت کیلئے مضرپالی تھین لفافوں کااستعمال نہ کریں اورماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کوتعاون دیں۔اس دوران انیمل ہسبنڈری ،فوڈسفیٹی ،ایف سی ایس اینڈسی اے اورمیونسپلٹی ٹھاٹھری کے افسران بھی تحصیلدارکے ہمراہ تھے۔
 
 
 

چہنینی ناشری ٹنل کے سیکورٹی گارڈوں کااحتجاجی مظاہرہ 

تین ماہ کی واجب الاداتنخواہوں کی واگزاری کاپرزورمطالبہ 

ایم ایم پرویز
رام بن // نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے چہنینی ناشری کی سیکورٹی پرمامور سیکورٹی گارڈوں نے گزشتہ تین ماہ سے واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی کی مانگ کولے کر احتجاجی مظاہرہ کیاجس سے آمدورفت میں خلل پڑا۔سراپااحتجاج سیکورٹی گارڈیوں نے کہاکہ ہمیں پچھلے تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یقین دہانیوں کے باوجود تنخواہیں واگزارنہیں کی جارہی ہیں جوکہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدکی کرن نظرنہیں آرہی کہ ہمیں عیدالفطرکے تہوارپربھی تنخواہ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹھیکہ کمپنی کی طرف سے سیکورٹی گارڈوں کوتین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے جوکہ لیبرقوانین کی خلاف ورزی ہے۔سیکورٹی گارڈوں نے گورنرانتظامیہ اورضلع ترقیاتی کمشنرسے مانگ کی کہ وہ معاملے میں مداخلت کرکے ہماری تنخواہوں کی واگزاری کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عیدالفطرکے موقعہ پرہمیں مالی دشواریوں سے نجات مل سکے۔بعدازاں پولیس سٹیشن بٹوت کی ٹیم نے موقعہ پرپہنچ کرسراپااحتجاج ورکروں کومانگیں پوری کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعدمظاہرین نے احتجاج ختم کرکے ٹریفک کوبحال کردیاگیاہے۔
 
 
 

سلال ڈیم سے غیرریاستی شخص کی نعش برآمد 

زاہدملک
ریاسی//پولیس نے سلال ڈیم ریاسی سے ایک نعش کوبرآمد کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد کالم (37 سال) ولد محمدلطیف ساکن بہار کی نعشت کوسلال ڈیم علاقہ سے پراسرارحالت میں پایاگیا۔بتایاجاتاہے کہ سلال ڈیم کے ڈمٹاپ علاقہ کے لوگوں نے نعش کودیکھ کرفوری طورپراس کی اطلاع پولیس کودی جس کے بعدپولیس نے تیراکوں کی مددسے نعش کوباہرنکالا۔بتایاجاتاہے کہ جس شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے وہ پچھلے ایک ماہ سے رام بن سے لاپتہ تھا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعدنعش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھیج دی۔
 
 

۔300 کلوگرام بھکی اور250 گرام ہیروئن ضبط ،2 سمگلرگرفتار

ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع پولیس نے دوافرادکی تحویل سے 300کلوگرام بھکی اور250 گرام ہیروئن ضبط کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے اورمعاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس پوسٹ سمیراحمدنے جواہرٹنل کے نزدیک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 33 کلوگرام بھکی برآمدکی ۔اس دوران پولیس ٹیم نے ٹرک ڈرائیورکوگرفتارکرلیاجس کی شناخت جگجیت سنگھ ولد گردیوسنگھ ساکن اکھاڑا تحصیل جگرائوں ضلع لدھیانہ کے طورپرہوئی ہے۔پولیس سٹیشن بانہال میں ایف آئی آرنمبر 71/2019 زیردفعہ 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ٹی چوک بانہال کے نزدیک ایک مشتبہ شخص پولیس کودیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔پولیس نے اس کاتعاقب کرکے اس کی تلاشی کی اوراس دوران اس کے قبضے سے 250 گرام ہیروئن ضبط کی ۔پولیس نے اسے موقعہ پرگرفتارکرلیا ۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 73/2019 پولیس سٹیشن بانہال میں زیردفعات 8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے یہ کاروائی ایس ایچ اوبانہال اعجازوانی کی قیادت میں عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق سمگلرکی شناخت ارشاداحمد ولد احداللہ ساکن کوانہ کھڑی ضلع رام بن کے طورپرہوئی ہے۔
 
 

سروڑ ی کاکشتواڑ میں ہوئی حالیہ اموات پر اظہار تعزیت 

کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے یہاں کشتواڑ میں ہوئی حالیہ اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے سوگواران کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے بیگمہ بیگم زوجہ امبیر وانی ساکنہ خواجگام مغلمیدان خالد حسین ولد اختر حسین ساکنہ نوٹاس ٹھاٹھری، عبدالمجید ولد عبدالرشید بھٹ ساکنہ بٹیاس، عزیز محمد ولد لالا شیخ ساکنہ میاں دھر، ملون سرتھل کے چوہدری محمد سرور کی بھابھی ، ساجا بیگم زوجہ مرحوم غلام رسول ہاپ ساکنہ کشتواڑ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اس ضمن میں سروڑی نے مرحومین کیلئے دعاء مغفرت کی کہ باری تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عنائت فرمائے ۔ریاستی کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ سوگوار کنبوں کے دکھ میں ان کے ساتھ ان کی پوری جماعت کھڑی ہے ۔وہیں پی سی سی ممبر شارق سروڑی نے تمام مرحومین کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ۔
 

عیدگاہ چوگان کشتواڑمیں نمازعید10 بجے اداکی جائے گی :امام جامع مسجد

عاصف بٹ 
کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کے تاریخی چوگان میںعیدالفطر کی نماز صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نماز عید ادا کرنے کے بعد حسب روایت جلوس نکالا جائے گا۔ دربار اسراریہ پر فاتحہ خوانی ہوگی اوربعدازاںدربار فریدیہ میں اسلامی پرچم کو سلام پیش کرنے کی ساتھ جلوس اختتام پذیرہوگا۔عید کی نماز قصبہ کشتواڑ کے ساتھ ضلع کے دیگر مقامات جن میں عیدگاہ چھاترو ، عیدگاہ مغلمیدان ، مڑواہ ،دچھن ، واڑون، پاڈر ، پلماڑ ، ٹھکرائی، کیشوان وغیرہ میں صبح  8  بجے سے 10 بجے کے درمیان ادا کی جائے گی جبکہ سب سے بڑا اجتماع کشتواڑ کے عیدگاہ میں ہی منعقد ہوگا۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے امام جامع مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو نے کہا کہ مجلس شوریٰ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ حسب روایت جلوس نکالا جاے گااورجلوس کے دوران صرف اسلامی نعرے ہی لگائے جائیں گے اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے گاتاکہ امن و امان برقرار رہے۔