تازہ ترین

تیزرفتار گاڑی نے عبداللہ برج پر 25بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

ڈرائیور گرفتار، کیس درج، تحقیقات شروع

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //سول لائنزاورعلاقہ راجباغ کوملانے والے اہم پُل عبداللہ برج پرجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کوایک دلخراش حادثے میں ایک تیز رفتارنجی گاڑی نے بکروالوں کے ریوڈمیں شامل 25بھیڑبکریوں کوکچل کرہلاک کردیا۔پولیس نے واقعے کا  نوٹس لیتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے کئی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ۔ سیول لائنزاورعلاقہ راجباغ کوملانے والے اہم پُل عبداللہ برج پرجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی شب کوایک دلخراش حادثے میں ایک تیز رفتارنجی گاڑی نے بکروالوں کے ریوڈمیں شامل 25 بھیڑ بکریوں کوکچل کرلقمہ اجل بنادیا۔معلوم ہوا کہ بکروال جمعرات کورات دیرگئے اپنے بھیڑبکریوںکے ریوڈ کو لیکر ریڈیو کشمیر سری نگراوردوردرشن کیندرسری نگرکے متصل واقع عبداللہ برج کو عبور کررہے تھے تواسی دوران پُل پرایک نجی گاڑی نمودارہوئی جس کوایک نوجوان برق رفتاری کیساتھ دوڑارہاتھا۔وولکس ویگن پولونامی تیزرفتارنجی گاڑی کے ڈرائیورنے بکروالوں کی بھیڑبکریوں کوایسے کچل ڈالاکہ پُل ان بے زبان جانوروں کے لہوسے لالہ زار ہوگیا اور لگ بھگ2درجن سے زیادہ بھیڑ بکریاں تڑپ تڑپ کرازجان ہوگئیں ۔بھیڑبکریوں کولیکرجارہے بکروال دم بخودہوکررہ گئے اوراُن کے ہوش اُڑگئے ۔انہوں نے بے زبان جانوروں کوموت کی نیندسلادینے والی نجی گاڑی کوروک کراسکے ڈرائیورکوپکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ تاریکی میں گاڑی لیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔بکروالوں نے فوری طورپولیس تھانہ راجباغ سے رجوع کرکے اس حادثے کی شکایت درج کرادی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ شکایت درج کرنے کے بعدبھیڑبکریوں کوکچل کرموت کی نیندسلادینے والی گاڑی اوراسکے ڈرائیورکی تلاش شروع کی گئی اورپولیس کواس میں کامیابی ملی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ پولیس راجباغ نے جمعہ کو اْس شہری کو گرفتار کرلیا جس نے سرینگر کے عبد اللہ برج پر25بھیڑ بکریوں کو اپنی تیز رفتار گاڑی کی زد میں لاکر لقمہ اجل بنادیا۔ذرائع کے بقول پولیس نے بے زبان جانوروں کوکچل کرازجان کرنے والے شہری کی شناخت عاطف فاروق آہنگرولدفاروق احمدآہنگر ساکنہ کرن نگر سرینگر کے طورکی۔پولیس ذرائع نے مزیدبتایاکہ عاطف فاروق نے ہی جمعرات کورات دیرگئے عبد اللہ برج پر جارہی بھیڑ بکریوں کے ایک جھنڈ کو اپنی تیز رفتار گاڑی کی زد میںلاکر25بھیڑوں کو لقمہ اجل بنادیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے کیساتھ اسکی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا اورملزم کیخلاف پولیس تھانہ راجباغ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس بھی درج کیاگیا۔