تازہ ترین

سلمان 100کروڑ کے کلب کے سلطان ہیں

10 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//مشہور اداکار سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلزی ہوئی فلم ‘بھارت’ 100کروڑ کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ سلمان کی فلم ‘بھارت’ عید کے دن 5جون کو ریلیز ہوئی ہے ۔ان کی یہ مسلسل 14ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔‘‘بھارت’ نے اب تک 122کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے ۔ سال 2010 میں ابھینو کشیپ کی ہدایت میں بنی فلم ‘دبنگ’ نے 145کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔اس کے بعد 2011میں سلمان کی فلم ریڈی اور باڈی گارڈ ریلیزہوئیں۔ریڈی نے باکس آٖفس پر 120کروڑ روپے اور باڈی گارڈ نے 142کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سال 2012میں سلمان کی پھر دو فلمیں ریلیز ہوئیں ،پہلی دبنگ 2 اور دوسری ٹائگر۔دبنگ 2 نے 158کروڑ تو ٹائگر نے 198کروڑ روپے کی کمائی کی۔سال 2013 میں سلمان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔2014 میں ‘جے ہو’ریلیز ہوئی اور اس نے 111کروڑ کی کمائی کیجبکہ ‘‘کک’ نے 233کروڑ کا کاروبارکرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سال 2015میں سلمان کی دو فلمیں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو ریلیز ہوئیں دونوں ہی فلمیں 100کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب رہیں۔کبیرخان کی ہدایت بنی فلم بجرنگی بھائی جان نے 320کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔وہیں سورج بڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’نے باکس آفس پر 207کروڑ کی کمائی کی ہے ۔2016میں ‘سلطان’ریلیز ہوئی اور 300کروڑ روپے کی کمائی کرکے یہ بھی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی۔ 2017میں سلمان خان کی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ ریلیز ہوئی۔کبیر خان کی ہدایت میں بنی اس فلم نے 121کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔2017میں ہی سلمان خان کی فلم ‘ٹائگر زندہ ہے ریلیز ہوئی اور اس نے 340کروڑ کی کمائی کی تھی۔سلمان کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے ۔سال 2018 میں ریس 3ریلیز ہوئی اور اس نے 169کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔یواین آئی۔