ڈوڈہ میں متعددنوجوانوں کی جموں کشمیر پیپلزمومنٹ میں شمولیت

پارٹی کارکنان پارٹی کومضبوط کرنے کیلئے کام کریں:توصیف خالدشیخ

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ//جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ (جے کے پی ایم ) کے چناب ویلی یونٹ کی طرف سے پارٹی کے پروگراموں اورپالیسیوں کے بارے میں عام کی جارہی بیداری کے نتیجے میں کوآرڈی نیٹر حلقہ اندروال توصیف خالدشیخ کی موجودگی میںڈوڈہ میں متعددسیاسی پارٹیوں سے وابستہ کارکنان نے جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ میں شمولیت اختیارکی۔اس سلسلے میں تحصیل کاہرہ ،اسمبلی حلقہ اندروال ،ضلع ڈوڈہ کے گائوں بٹولہ میں جے کے پی ایم کاایک اجلاس منعقدہواجس میں علاقہ کے متعددنوجوانوں نے پارٹی کادامن تھام لیااورجے کے پی ایم کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے کیلئے کوآرڈی نیٹر توصیف خالدشیخ کی نگرانی میں کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔اس دوران پیپلزمومنٹ میں یونس احمد، محمدلطیف، عارف حسین، شکیل احمد ،بلال حسین،عاقب ،سلیم، عشرت ،رشید،اعجازودیگران نے شمولیت اختیارکی۔توصیف خالدشیخ نے نئے کارکنان کاپارٹی میں استقبال کیااوران پرپارٹی سرپرست ڈاکٹرشاہ فیصل کومضبوط کرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ریاست کامستقبل ہیں اورنوجوانوں کے کندھوں پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقرباپروری کے کلچرکے خاتمے کیلئے کام کریں۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے تلقین کی کہ وہ لگن ،محنت اورتندہی سے جے کے پی ایم کومضبوط کرنے کیلئے کام کریں تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جے کے پی ایم کے اُمیدواروں کی کامیابی یقینی بن سکے۔
 

تازہ ترین