بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیح: خورشید گنائی

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے دُور دراز علاقوں اور قبائلی طبقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیاہے۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار سرینگر میں منعقدہ ’’ "Issues and Challenges in Ensuring Happy Childhood-A Special Focus on Jammu & Kashmir"ـ کے موضوع پر دو روزہ سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس سمینار کا اہتمام کشمیر یونیورسٹی کے سوشل ورکس شعبے نے سماجی بہبود محکمہ اور ایک غیر سرکاری رضا کار تنظیم کے اشتراک سے کیا ہے۔خورشید احمد گنائی نے اپنے خطاب میں آئین ہند میں درج کئی ایسی دفعات کا ذکر کیا جو بچوں کی بہبود اور اُن کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔مشیر  نے کہا کہ حکومت نے حساس بچوں کی بہبود کے لئے حال ہی میں کئی اقدامات کئے ہیں جن میں جوینائل جسٹس بورڈ اور چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کا قیام بھی شامل ہے۔خورشید احمد گنائی نے سمینار کے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ اس سمینار کو فائدہ مند بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔بعد میں مشیر نے سٹیٹ چائلڈ پروٹیکشن سوسائٹی سے وابستہ جنید الاسلام اور خیر النساء کی تصنیف جو کہ جوینائل جسٹس رہنما خطوط پر مشتمل ہے ،کی رسم رونمائی انجام دی۔
 

تازہ ترین