جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کا احتجاج

امبپھلا مانڈا سے جانی پور، ہائی کورٹ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر رنگ روڈ تعمیر کرنیکا مطالبہ

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ سے اکھنور تک چار گلیار سرکیولر رنگ روڈ تعمیر کرنے  اور امبپھلا ۔جانی پو۔ہائی کورٹ روڈ ۔روپ نگر۔بن تالاب سے اکھنور تک میٹرو ریل چلانے کے مطالبہ کو لیکر غیر معینہ عرصہ کا احتجاج شروع کیا ہے۔مظاہرین سرکار کے مجوزہ امبپھلا۔ جانی پور ہائی کورٹ رڈ کو کشادہ کرکے دونوں اطراف سے اسے 20 فٹ کرنے کے خلاف بھی احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے سے سڑک کے دونوں اطراف کارو بار کرنے والے تقریباً5لاکھ لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوگی اور اسکے علاوہ 5, ، 6دہائیوں سے رہائش پذیر لوگ بے گھر ہو جائیں گے۔مظاہرین نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طور مداخلت کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جد و جہد تب تک جاری رہے گی جب تک کہ امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ تک رنگ روڈ اور میٹر نہیں چلائی جائے گی۔ڈمپل نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ جب بھی لوگ اس سڑک پر ٹریفک مسلہ کے بارے میں کوئی بات کرتے ہیں،تو سرکار انہیں موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے کی بات کرکے ہمیں تنگ کرتی ہے ۔انہوں نے حلقہ کے سابقہ بی جے پی ایم ایل اے پر الزام لگایا کہ وہ اس علاقہ میں ٹریفک کے مسلہ سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں  اور فقط موجودہ سڑک کو کشادہ کرنے کی تجویز لیکر آتے ہیں ،جو کہ کسی بھی صورت میں لوگوں کو تسلیم نہیں ہے۔ ٹریفک مسلہ سے نمٹنے کیلئے ڈمپل نے گورنر سیریہاڑی چنگی  جیول چوک فلائی اور تعمیر کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین میں چمن پوار، ستپال کوہلی،جے ایم گپتا، ایس رویندر سنگھ بالی ،دیو کمار پڈوترہ، اشوک کھنہ، جتیندر گپتا،ونیت کمار، وپن ،مُکیش، رام کمار داس،ٹھوڈو رام ،راکیش شرما ،سچن شرما و دیگران بھی شامل تھے۔

تازہ ترین