کویندر گپتا کا دورہ گنگیال ،اسٹارٹ اپگریڈیشن کام کا جائزہ لیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے منگل کے روز گنگیال علاقہ کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے ریاست کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے انفراسٹریکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے پشپ اینکلیو گنگیال میںجے ایم سی کئے ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن کمیٹی کے چیر مین کے ہمراہ اندرونی سڑکوں کی کام کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گپتا کے ساتھ ملاقات کیا ور انہیں اپنے مسائل پیش کئے۔مرکزی سرکار کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ریاست جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لی ہے ،جس کے لئے وہ فراخدلانہ فنڈز مہیا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو لانچ کیا ،جن میں دونوں راجدھانیوں کے لئے رنگ روڈز، پکل ڈول میں ہائیڈرو پائور پروجیکٹ، زوجیلا ٹنلبھی شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ریاست کی ترقی میں نبہت ہی سنجیدہ  ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے ان پروجیکٹوں کے لئے فراخدلانہ فنڈز کی یقین دہانی کی وجہ سے یہ پروجیکٹ بر وقت تکمیل دینے میں مدد ملے گی۔پشپ اینکلیو کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیو بالوریہ کی نیک نیت کاوشوں سے ان گلایوں اور نالیوں کا اکم جلد ی شروع کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کو مرکزی سرکار کی متعدد سکیمون کی جاناکری دی اور لوگوں کو ان سیا ستفادہ لینے کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔
 

تازہ ترین