گائوں دلہان میں پینے کے صاف پانی کی قلت

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ او ر ضلع انتظامیہ کیخلاف کیا احتجاج

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ //ضلع پونچھ کے گائوں دلہان میں گذشتہ کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف منگل کے روزگاؤں کے مکینو ں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اورانہوں نے محکمہ پی ایچ ای اور ضلع انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین لکے شدید احتجاج کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ۔ مظاہرین نے پانی کی عدم فراہمی کی صورت احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق گائوں دلہان میں  مختلف علاقوں کو سڑک رابطہ سے جوڑنے کے لئے سڑک کی تعمیرات کا کام فوج کی جانب سے کروایا گیا اور اس تعمیراتی کام کے دوران وہاں پر لگائی گئی پانی کے پائپ لائن بھی متاثر ہوئی ہیںجس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بھی نہیں دی جارہی ہے ۔اس علاقہ میں پانی کا دوسرا بھی کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دور دراز علاقہ جات سے اپنے سروں پر پانی استعمال کے لاناپڑتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز گذر جانے کے باوجود مکینوں کو پانی کی بندش کا سامنا ہے اور یہ سب محکمہ صحت عامہ کے ملازموں کی سستی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہاں پانی معمول کے مطابق فراہم کیا جا رہا تھا لیکن پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں فوری طور پر پانی کی فراہمی کا بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔متعلقہ محکمہ کے آفیسران نے موقعہ پر جا کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔ ایکسین محکمہ صحت عامہ راجندر شرما نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہاں پر جلد از جلد نئی پائپ لائن بچھا کر لوگوں کے لئے پانی بحال کریں۔
 

تازہ ترین