این سی کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ //نیشنل کا نفرنس کا ویک وفد سنیئر لیڈر و یوھ صوبائی صدر اعجازا حمد جان کی قیاد ت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملا قی ہوا ۔اس ملاقات کے دوران وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ مختلف مسائل جن میں گلی میدانہ تا آنگن پتی سڑ کی کی گریف کے تحت تعمیر اور سڑک میں آئی اراضی کا معاوضے کی بقایا جات ،پونچھ کمسر سڑک کی تعمیر میں تاخیر و دیگر رکائوٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مسائل کے سلسلہ میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔این سی سنیئر لیڈر نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تاخیر کا شکار ہوئے تمام پروجیکٹوں کے سلسلہ میں تحقیقات کروائی جائے تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف علا قوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی قلت،بجلی کی عدم فراہمی ودیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ انہوں نے لورن میں رہائشی علا قہ کو وائلڈ لائف کے تحت لانے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ مذکورہ معالات کو سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین