فوج نے خواتین کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں فوج نے خواتین کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران مجموعی طورپر 25خواتین کو سلائی مشینوں کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔راجوری کے گائو ں بسالی یوتھ سنٹر میں شروع کردہ مذکورہ تربیتی پروگرام 9جولائی تک چلایا جائے گا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو سلائی مشینوں کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ اسکیموں کے بارے میں بھی بیدار کیا جائے گا جبکہ اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے ۔

تازہ ترین