لیگل سروس اتھارٹی اور محکمہ پنچایت کے اشتراک سے بیداری پروگرام منعقد

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع قانونی خدمات حکام بہ اشتراک محکمہ پنچائت منڈی کی جانب سے ڈاک بنگلو منڈی میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تحصیل منڈی کے متعدد سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ عام لوگوں اور اسکولی بچوں نے شرکت کی ۔’بڑھاپا یا بڑھتی عمر وقار کے ساتھ ‘موضوع پر منعقد اس پروگرام میں ضلع سیشن جج پونچھ مدن لعل سی جی ایم سوم راج اور موبائل میجسٹریٹ جاوید رانا کے علاوہ کلچرل آفیسر راجوری علمدار عدم محکمہ سماجی بہبود کے آفیسران اسٹیشن ہاؤس آفیسر روندر رکوال اور بلاک ڈولپمنٹ آفیسر منڈی سباش چندر بھی اس دوران موجود رہے ۔ اس آگاہی پروگرام کا مقصد عام لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو اس بات کی طرف متوجہ کیا جانا تھا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں لوگ بزرگوں کے لئے وقت نہیں نکال رہے ،کیلئے لازمی ہے کہ بزرگوں کو اچھا ماحول فراہم کر ان کے تعین اچھا رویہ اختیار کیاجائے ۔پروگرام کے دوران ضلع سیشن جج اور موبائل مجسٹریٹ پونچھ نے خطاب کے دوران کہاکہ اگر چہ یہ دور ترقی یافتہ ہے لیکن روحانی اعتبار سے اس دور میں انسان مفلوج ہو گئے ہیں اور جس طرح بزرگوں کو درکنار اور نظر انداز کیا جا رہا ہے وہ بالکل انسانی زاویوں کے خلاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ بزرگوں کو وقت دیا جائے اور انہیں محسوس کرایا جائے کہ وہ بھی ہمارا حصہ ہیں ۔ ان کے مطابق آج کل بزرگوں کی ایک بڑی شرح اپنے بچوں سے الگ مختلف تنظیموں کے زیر نگرانی رہ رہے ہیں جو قابل تشویش ہے اور اگر اس سب پر روک تھام نہ لگائی گئی تو سماج میں اس طرح کے معاملات بڑھتے چلے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات کے لئے قانون بھی بنائے گئے ہیں اور اگر کوئی بزرگ اس معاملہ کی رو سے عدالت کی طرف رجوع کرے تو عدالت اس کا پورا تعاون کرے گی اور قانون کے تحت اسے تمام آسائش فراہم کی جائے گی۔
 

تازہ ترین