تازہ ترین

کانگریس کارکنوں کا درہال میں اجلاس منعقد

اسمبلی انتخابات کی آمد سے قبل نئے ہتھکنڈے ناقابل برداشت :اراکین

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کوٹرنکہ //کانگریس کارکنوں کا درہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر اور پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے سابقہ ممبر کرامت االلہ ملک کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران کارکنوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات سے قبل کچھ عناصر کی جانب سے نئے نئے ہتھکنڈوں کو شروع کیا گیا ہے جن کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایس ٹی ریزر ویشن ودیگر معاملات کو غیر ضروری طور پر شروع کردیا گیا ہے جبکہ ایسے اقدامات اٹھا کر کچھ سیاسی پارٹیاں اپنا سیاسی مفاد حاصل کر نا چا ہتی ہیں ۔اس موقعہ پر کرامت اللہ ملک نے کہاکہ ریاستی عوام امن اور استحکام چاہتی ہے لیکن کچھ یاسی پارٹیاں ایسا نہیں چاہتی ۔انہوں نے بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی سیکو لر ماحول کو خراب کرنے کیساتھ ساتھ پہاڑی طلباء کے حقوق کیساتھ بھی کھلواڑ کر رہی ہے جس کو برداشت نہیں کیا جا ئیا گا ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی طبقہ کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے تاکہ مذکورہ طبقہ کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔