تازہ ترین

دو گرپوں میں آپسی تصادم

۔4افراد شدید زخمی ،2راجوری ریفر

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے ڈھکی بھیر ہ علاقہ میںدو گروپوں کے درمیان آپسی لڑائی میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2کو راجوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔متعلقین کے مطابق پیسے کے لین دین پر ہوئی لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب پیسے لینے کیلئے ایک گروپ کے افراد دوسرے کے گھر پہنچے ۔آپسی لڑائی کی خبر موصول ہو تے ہی پولیس کی ایک ٹیم ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی قیادت میں موقعہ پر پہنچی اور اس نے زخمیوں کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علا ج معالجہ کے بعد دو افراد کو راجوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مینڈھر پویس نے اس سلسلہ میں ایک ٹیچر سمیت 9فراد کیخلاف ایک مقدمہ زیر ایس آئی آر نمبر  93/2019درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع ی ہیں۔