تازہ ترین

مویشی ا سمگلنگ کی کوشش ناکام ،اسمگلر گرفتار

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں ایک ناکے کے دوران پولیس نے ایک گاڑی زیر نمبر JK12A-6198کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑی میں سے اسمگل کئے جارہے 2مویشیوں کو بھی باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے اسمگل کئے جارہے مویشیوں کو باز یاب کرواتے ہو ئے ایک ملزم جس کی شناخت محمد اکرم ولد والی محمد ے طورپر ہوئی ہے ،کو گرفتارکرتے ہوئے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 92/2019پولیس اسٹیشن مینڈھر میں درج کرکے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔