داعش افغانستان میں اپنے قدم جما رہا ہے: امریکی دعویٰ

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کابل// امریکا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے افغانستان میں اپنے پنجے جمانا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور افغان فوج نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے سیکیورٹی حکام نے پیر کو مختلف بیانات میں خبردار کیا کہ یہ گروہ نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے۔ افغانستان میں تعینات ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکا میں بڑے حملوں کی تیاری ہے۔ اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک میں حملے کرنا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے شمال مغربی افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر لیا ہے، شام اور عراق میں شکست کے بعد یہ شدت پسند دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں اور شورش زدہ افغانستان ان کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں برطانوی حکام نے متنبہ کیا تھا کہ داعش عراق اور شام میں شکست کے بعد اب اپنی جڑیں افغانستان میں مضبوط رہی ہے۔
 

تازہ ترین