جی- 20 اجلاس میں جن پنگ سے گفت و شنید کا پروگرام:ٹرمپ

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جون میں جاپان میں ہونے والے جی- 20 اجلاس کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کیساتھ گفت و شنید کا پروگرام ہے ۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا‘‘ ہم لوگوں کو ملنے اور بات چیت کرنیکا پروگرام ہے ، مجھے لگتا ہے دلچسپ چیزیں ہوگی۔ْ'' اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر مسٹر جن پنگ نے جی 20 میں ان سے ملاقات نہیں کی تو 300 ارب ڈالر کے سامانوں پر فوری طور پر فیس لاگو کر دیا جائے گا۔ امریکہ اور چین باہمی اختلاف کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تجارتی خسارے پر قابو پانے کی کوشش میں مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ سال جون میں 50 ارب ڈالر کے چین کے سامانوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تجارتی تعلقات تلخ ہو گئے تھے ۔یو این آئی
 
 

تازہ ترین