تازہ ترین

کپوارہ میں ٹرک ڈرائیورو ں کا احتجاج، صبح اور شام کو ہی چلنے کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ میں ٹرک ڈرائیورو ں نے انتظامیہ کی طرف سے حالیہ حکمنامہ کے خلاف احتجاج کیا جس کے مطابق لولاب آنے جانے والے ٹرکو ں کو صبح و شام ہی چلنے کی اجازت ہے ۔لولاب سے کپوارہ کی طرف آرہے ٹرکو ں کو پولیس نے لولاب بائی پاس سڑک پر روک کر قصبہ میں دا خل ہونے کی جازت نہیں دی جس پر ٹرک ڈرائیو ں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ اس سے ان کاروز گار متا ثر ہونے کا خدشہ ہے ۔احتجاج میں شامل ٹرک ڈرائیورو ں نے کہا کہ صبح اور شام کو چلنے کی اجازت کے دوران ان کی ٹرکوں میں سازو سامان کو کون دوران شب اَن لوڈ کرے گا اور انہیں دوسرے روز بھی ٹرکو ں سے سامان اتارنے کا انتظار کرنا پڑے گا ۔انہوں مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ فوری طور اس حکمنامہ کو منسوخ کرے تاکہ ٹرک ڈرائیور معمول کے مطابق چل سکیں۔