تازہ ترین

کپوارہ جیل میں تصادم

۔ 6 قیدی زخمی،اسپتال منتقل

21 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
 
کپوارہ//کپوارہ سب جیل میں تصادم آرائی کے نتیجے میں 6قیدی مضروب ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کپوارہ  ڈسٹرکٹ جیل میں جمعرات کو اس وقت قیدیو ں کے درمیان ہنگامہ ہوا جب وہ کسی بات کو لیکر جھگڑا کر رہے تھے ۔ قیدیو ں کے آپسی جھگڑے میں 6مضروب ہوگئے جن میں 2شدید طور زخمی ہوئے ۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس وہا ں پہنچ گئی اور صورتحال پرقابو پایا ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایچ او کپوارہ اور جیل سپر انٹنڈنٹ نے قیدیو ں کو الگ الگ بارکو ں میں رکھا،جس کی ساتھ ہی زخمی قیدیو ں کو فوری علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال منتقل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے ان کی مرہم پٹی کی اور بعد میں انہیں واپس کپوارہ سب جیل منتقل کیا ۔اس حوالہ سے سب جیل کپوارہ کے سپر انٹنڈنٹ شہباز حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ قیدیو ں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا ہوا جسمیں کئی افراد زخمی ہوئے تاہم حالات پر فوری طور قابو پا یا گیا ۔انہو ں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے کہ قیدیو ں نے آپس میں کیو ں جھگڑا کیا ۔