تازہ ترین

متعد د سکھ تنظیموں کا احتجا ج، دہلی واقعہ کی سخت مذمت

22 جون 2019 (00 : 04 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //متعدد سکھ تنظیموں بشمول شرومنی اکالی دل(امرتسر) ،سکھ انٹیکچول سرکل، اکال پورکھ کی فوج، سپریم سکھ کونسل، جے کے سکھ کونسل، سکھ مشنیری کالج ،انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن ، سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن ،گورمت سٹڈی سرکل، سکھ یوتھس جے اینڈ کے و دیگر سکھ تنظیموں نے دہلی میں دہلی پولیس کی جانب سے ایک بے گناہ سکھ کو اذیتیں دینے اور انسانیت سوز واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ان تنظیموںکے سکھ لیڈروں نے یہاں گوردوارہ بابا فتح سنگھ جی ،گاندھی نگر میں اکٹھا ہوئے اور دہلی واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہریں نیا پنے اہتھوں میں پلے کارڈ لے رکھے تھے ،جن پر دہلی پولیس کے اس انسانیت سوز واقعہ کی کافی مذمت کی گئی اور کہا کہ اس واقعہ سے سکھ طبقہ کے خلاف عدم تحفظ کی تازہ لہر پھیل گئی ہے۔ سکھ لیڈروں نے اس موقعہ پر کہا کہ وردی پوش اہلکاروں کو نہ صرف امن و قانون بنائے رکھنے کی ذمہ واری ہے بلکہ انہیں آپسی روا داری برقرار رکھنے کی بھی ذمہ واری ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پگڑی کے بے حرمتی کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کیکیونکہ اس واقعہ سے طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔سکھ لیڈروں نے طبقہ کو متحدرہنے کی اپیل کی، تاکہ سکھ طبقہ کے خلاف اذیتوں اور چالوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ان لیڈروںنے جموںوکشمیر یونائیٹڈ پئیس مومینٹ کے ٹھاکور ہمت سنگھ جی،روپ لعل جی، مسلم اکشن کمیٹی کے صدر محمد شریف سرتاج ، امبید کریوتھ فورم کے لیڈروں پرمود آزاد، آر ڈی تھاپا ، گرجا گھر کے پادری وکی مومن ، مسلم ڈیولپمنٹ فورم کے صدر ایس اے شاہ کا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے جمعہ کے روز پر امن احتجاج میں شرکت کرکے آپسی ہم آہنگی کو مستحکم بنایا ۔