تازہ ترین

تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ،4جاں بحق،10زخمی

27 جون 2019 (02 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ10زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع شوپیان میں پیر کی گلی نامی علاقے کے لال غلام مقام پر اُس وقت پیش آیا جب پونچھ سے شوپیان کی طرف آنے والی ایک ٹیمپو ٹرائولر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔

اس حادثے میں چار افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ وہوسکتا ہے کیونکہ مذکورہ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت خراب ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کو ضلع اسپتال شوپیان سے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔