تازہ ترین

کمسن لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے قصوروار کو پھانسی کی سزا

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بھوپال// مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی ایک خصوصی عدالت نے کمسن لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے مجرم کو آج پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔خصوصی جج کمودنی پٹیل نے راجدھانی بھوپال کے کملا نگر تھانہ علاقے میں کچھ وقت قبل ہونے والے اس واقعہ کے ملزم وشنو کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ سزا کے لئے آج کا دن مقرر کیا تھا ۔عدالت نے مجرم وشنو کو پھانسی کی سزاسنائی۔کملا نگر علاقے کے ایک جھگی بستی میں رہنے والی نو سالہ لڑکی سے تقریباً ایک ماہ قبل وشنو بامورے نے آبروریزی کی تھی اوربعد میں اس کا قتل کرکے اس کی لاش کو نالے کے کنارے پھینک دیا تھا۔ واقعے کے بعد، پولیس نے لڑکی کی لاش برآمد کی اور وشنو کو ضلع کھنڈواسے گرفتار کیا۔ پولیس انتظامیہ نے اس معاملے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت میں چالان پیش کردیا تھا۔یو این آئی