تازہ ترین

شمالی کشمیر کے کئی علاقوں کا محاصرہ

11 جولائی 2019 (42 : 10 PM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ //فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ، ٹنگمرگ اورحاجن بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی کاروائی انجام دی۔ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ فورسزنے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرکانسپورہ بارہمولہ علاقے میںجمعرات کو علیٰ الصبح فوج کی 52 آر آر، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف تلاشی کاروائی شروع کی۔ اس کے علاوہ فورسز نے سیب کے باغات کو بھیکھنگالا۔ ادھر وانی محلہ اور فیروز پورہ ٹنگمرگ گائوں کو سیکورٹی فورسز نے جنگجو کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لے کرتلاشی کاروائی انجام دی۔دریں اثنا فورسز نے جمعرات کے روز ہی وہاب پورہ حاجن علاقے کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گائوں میں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی قابلِ اعتراض شئے برآمد نہیں ہوسکی۔