تازہ ترین

سرینگر میں چار روزہ جیت کانڈو چمپئن شپ اختتام پذیر، قریب آٹھ سو کھلاڑیوں نے کی شرکت

12 جولائی 2019 (53 : 09 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقد چار روزہ سٹیٹ جیت کانڈو چمپئن شپ میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قریب آٹھ سو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔یہ چار روزہ چمپئن شپ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوئی اور اس چمپئن شپ کا اہتمام جموں کشمیر سٹیٹ جیت کانڈو ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس نے اے ایس سیمنٹس اینڈ کنسٹرکشنز، ٹی سی آئی سیمنٹس، سپیس کیمونی کیشنز،اربن ہاؤس (سپیشیز)، لائن کیفی، کار بازار، چنار ایگرو اور او ایم جی جوسز کے اشتراک سے کیا تھا۔ریاستی سطح کی اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ماہ ستمبر میں وادی میں شروع ہونے والے قومی سطح کی چمپئن شپ میں شرکت کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔اس موقع پر کئی نامور کھلاڑیوں جنہوں نے ریاستی و قومی سطح پر نمائندگی کی ہے، نے اپنے فن اور ہنر کا مظاہرہ کرکے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ تبتین پبک اسکول نے کشمیری روایتی ڈانس اور تبتہ ڈانس کا مطاہرہ کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔اے ایس سیمنٹس کے ڈائریکٹر شیخ الطاف نے اس موقع پر چمپئن شپ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی وبا ہماری وادی میں ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور اس وبا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہمیں تمام تر اقدام کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے سپورٹس بہترین ہتھیار ہے۔چمپئن شپ کے آرگنائزر عمر گاسی نے اپنے تقریر میں کہا کہ یہ چمپئن شپ اللہ کے فضل و کرم سے بہت ہی کامیاب رہی اور ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قریب آٹھ سو کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی۔