تازہ ترین

وِجے کماراور بصیر خان کا دورہ ٔپٹن

جاںبحق کرکٹ کھلاڑی کے لواحقین کو 5لاکھ روپے کا چیک دیا

12 جولائی 2019 (53 : 09 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سر ینگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار ،صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور سیکریٹری امور نوجوان و کھیل کودسرمد حفیظ کے ہمراہ پٹن گئے اور نوجوان کرکٹ کھلاڑی جہانگیر احمد وار ،جو کل ایک میچ کے دوران اننت ناگ میں فوت ہوئے ،کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔مشیر نے نوجوان کرکٹ کھلاڑی کے فوت ہونے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کو 5لاکھ روپے کا چیک دیااور مرحوم کی روح کے سکون کیلئے دعا کی۔اس عبوری امداد کا اعلان گورنر ستیہ پال ملک نے کیا تھا۔دریں اثنا انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں ہرسال مرحوم جہانگیر کی یاد میں جہانگیر میمورل کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو ، امور نوجوان و کھیل کود کے ڈائریکٹر جنرل ، ایس ایس پی بارہمولہ اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 
 

اننت ناگ میں خراج عقیدت پیش 

اننت ناگ//بارہمولہ کے کرکٹ کھلاڑی جہانگیر احمد وار کو سپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ کے دوران شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔جہانگیر احمد جمعرات کو کھیل کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔اسٹیڈیم میںجمعہ کوکے میچ شروع ہونے سے قبل مرحوم کرکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر،ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر،زیڈ پی ای او اورٹیکنیکل آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔تعزیتی میٹنگ کے دوران دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کھلاڑی کے ایصال ثواب کے لئے دُعائیں کی گئیں۔