تازہ ترین

مزید خبرں

13 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مہور کاپیٹرول پمپ 4روز سے خالی

 ٹرانسپورٹر وں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا

زاہد ملک
مہور//مہور پیٹرول پمپ میں گزشتہ چار دن سے پیٹرول اور ڈیزل موجود نہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ عوام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں کئی ایک گاڑیاں بند پڑی ہیں اور مسافروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف مقامات سے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں ہیڈکوارٹر پر جانے کیلئے گاڑیاں نہیں مل رہی ہیں کیوں کہ پیٹرول پمپ پر تیل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بند پڑی ہیں۔مقامی ٹرانسپورٹروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مہور سب ڈویژن میں ایک ہی پیٹرول پمپ ہے جس میں بھی گزشتہ چار دن سے تیل ہی نہیں۔اس کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ کم از کم 50 کلومیٹر کی دوری پر نرلو کے مقام پر ہے۔مقامی ٹرانسپورٹروں نے کہاکہ یا تو اس پمپ پر مکمل تیل رکھا جائے یا پھر اس کوبالکل ہی بندکردیاجائے تاکہ لوگ دھوکے میں نہ رہیں۔
 
 

رام بن میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی 

ایم ایم پرویز 
رام بن //رام بن کے دورافتاد ہ علاقوں کے لوگوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی پر شدیدبرہمی کا اظہار کیاہے ۔ گول ،اکھڑال ، کھڑی، نیل ، راج باغ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایاکہ محکمہ بجلی کی طرف سے ان کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی جارہی ہے جس سے انہیں سخت مشکلات کاسامناہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے سپلائی کے نظام میں بہتری لانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ بند کیاجائے اور سپلائی کا نظام بہتر کیاجائے ۔
 

دوشیزہ کی خود سوزی کی کوشش 

ایم ایم پرویز 
رام بن //رام بن کے فالٹی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک کمسن دوشیزہ نے خود پر تیل خاکی چھڑک کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم اس دوران اس کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا۔اس دوشیزہ کی شناخت سترہ سالہ ساویہ بانو دختر محمد شریف کٹوچ ساکن فالٹی میترہ رام بن کے طور پر کی گئی ہے جسے واقعہ کے فوری بعد ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیاگیاجہاں اس کا علاج چل رہاہے ۔ خودسوزی کی وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔