تازہ ترین

مشیر فاروق خان زخمی ڈی آئی جی سے ملاقی

15 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ریاستی گورنر کے مشیر فاروق خان نے آل انڈیا میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امیت کمار سے ملاقات کی۔ مشیر نے اُن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی امیت کمار کو پنگلنہ پلوامہ میں معرکہ آرائی کے دوران 18فروری کو پیٹ میں گولی لگی تھی اس کے بعد انہیں ایمز نئی دلی منتقل کیا گیا۔ امیت کمار تب سے نئی دلی میں زیر علاج ہے۔ یاد رہے فاروق خان نے ایک روز قبل ریاستی گورنر کے پانچویں مشیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔