تازہ ترین

نوین کمار چنئی میں صنعت کاروں سے ملاقی

ریاست کی صنعتی پالیسی اورمشترکہ شراکت داری پرتبادلہ خیال

15 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
چنئی//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت اور سیاحت نوین کمار چودھری نے چنئی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے دفتر میں صنعت کاری شعبے سے جُڑے درجنوں افراد سے تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے ریاست میں صنعتی منظرنامے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریاست میں صنعت کاری کی گنجائشوں کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے سٹیٹ انڈسٹریل پالیسی کو بھی اُجاگر کیا اور آنے والے سرمایہ کاری سمٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔موصوف نے جنوبی بھارت خاص کر تامل ناڈو میں کشمیری سیاحت سے جُڑے افراد سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ یہ میٹنگ چنئی ٹوراِزم دفترنے منعقد کی تھی جس میں چنئی میں سیاحت شعبے سے جُڑے معروف افراد ،چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مدھوراٹریول سروس پرائیویٹ لمٹیڈ وی کے بالن ، منیجنگ ڈائریکٹر پروین ٹریولز محمد افضل ، چیئرمین پی اے اے آئی شمالی زون شاہ الحمید ، ڈائریکٹر الاو احد ٹریولز پرائیویٹ لمٹیڈ اور دیگر ٹریول ایجنٹوں نے شرکت کی۔سیاحت شعبے سے جڑے ان افراد نے شمالی بھارت میں مؤثر تشہیری مہمات اور کشمیر کے تئیں منفی تاثر کو دور کرنے پر زو ر دیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے مقامی میڈیا افراد اور ٹریول ایجنٹوں کو ریاست کا دورہ کرانے کی یقینی دہانی کرائی تاکہ وہ خود صورتحال سے واقف ہوجائیں اور ریاست میں سیاحتی گنجائشوں کو دیکھ سکیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر انڈسٹریزمحمود احمد شاہ بھی موجود تھے۔