تازہ ترین

ادھمپور میں جے کے بینک کے دو نئے اے ٹی ایم شروع

15 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//  گاہکوں کی آسائش کا خیال اور اپنی خدمات کا دائرہ ریاست کے ہر کونے میں وسیع تر بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جموں خطے کے تیسرے بڑے قصبے ادھمپورمیں  دو نئےATM عوام کے نام وقف کئے۔بینک کے ان دو نئے اے ٹی ایمز کا افتتاح بینک کے پریزیڈنٹ غلام محمد صادق نے بینک شاخوں سے دور کلر اور امراہ موہر علاقوں میں کیا۔ ان کے ہمراہ بینک کے وائس پریزیڈنٹ وبھاکر کھجوریہ، شریش شرما اور زونل ہیڈ آنند پال سنگھ تھے ۔ اس موقع پر بینک کے کئی دیگر افسراں اور معزز گاہک بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے صدر غلام محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ اپنے کسٹمروں کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے متعارف کرانا جہاں ایسی پہنچ نہیں ہے جے کے بینک کا شیوہ رہا ہے۔ ان دو آف سائٹ اے ٹی ایمز سے اب جموں صوبے میںجے کے بینک ٹیلر مشینوں کی تعداد 430ہوگئی ہے۔