تازہ ترین

زرداری کے ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھی

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اسلام آباد//دارالحکومت اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلس پارٹی(پی پی پی) کے نائب صدر آصف زرداری کی پارک لین بدعنوانی معاملے میں ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھادی ہے ۔ سابق صدر کو آج قومی احتساب بیورو(نیب)نے جسٹس محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا۔بیورو نے نائب صدر کی ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھانے کی اپیل کی۔نیب کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے زرداری کی ریمانڈ کی مدت 14دن بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 29جولائی کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے زرداری کے بچوں بلاول ،آصفا اور بختاور کو ہفتے میں دو بار اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی ہے ۔یواین آئی