تازہ ترین

انڈیگو 6 نئی بین الاقوامی پروازیں شروع کرے گی

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// ملک کی سب سے بڑی کفایتی ہوائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو نے چھ نئی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں دہلی۔جدہ اور ممبئی۔کویت راستوں کی پروازیں شامل ہیں۔ کمپنی نے پیر کو بتایا کہ وہ 25 جولائی سے دہلی اور جدہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ ممبئی۔کویت راستے پر 5 اگست سے خدمات شروع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ممبئی۔دوبئی راستے پر بھی 25 جولائی سے نان اسٹاپ پروازیں شروع کی جائیں گی۔