تازہ ترین

پینتھرز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

رام نگر میں4 سال کے دوران ہوئے 20قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئر مین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میںپارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن رام نگر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے رام نگر حلقہ میں امن و قانون کی صورت حال تباہ ہونے اور ایس سی/ایس ٹی طبقہ کے خلاف مظالم میں بڑھتے شرح کا مبینہ الزام لگایا ۔ناراض کارکنوں نے پولیس محکمہ پر گذشتہ چار سال کے دوران ہوئے 20قتلوں کی تحقیقات میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا اور کہا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔پارٹی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام نگر میں حلقہ میں گذشتہ چار سال کے دوران 20قتلوںکی  واردات رونما ہوئی ہیں ، جس میں ملوث مبینہ ملزمان کا گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔مظاہرین نے ایس ڈی ایم رام نگر اور تحصیلدار رام نگر کے دفتر کے باہر بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مجرموں کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین نے ایس ڈی ایم کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ،جس میں دیگر باتوں کے علاوہ رام نگر میں بگڑتی ہوئی امن و قانون پر تشویش کا اظہار کیا۔گیا ہے۔