تازہ ترین

سرینگرمیں شاہرائوں کی وسعت اور بہتری کے لئے کثیر رُخی اقدامات

۔100 کلومیٹر سڑکوں پر میکڈم بچھایا جارہا ہے،ڈرینیج نیٹ ورک بھی مستحکم کیا جائے گا

15 جولائی 2019 (32 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سرکار نے سرینگر میں 125 کلومیٹر سڑکوں پر میکڈم بچھانے اورڈرینیج نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔اس سلسلے میں کثیر رُخی طریقہ کار اپنایا جارہا ہے۔سرینگر میں 25کلومیٹر سڑکوں پر مکمل طور میکڈم بچھانے کی ضرورت ہے،جبکہ 100کلومیٹر سڑکوں کی اوپری تہہ پر میکڈم بچھایا جائے گا۔اس کے علاوہ ضلع میں قومی شاہراہ اواندرونی سڑکوں کی تجدید ومرمت کی طرف بھی ترجیحی بنیادوں پر توجہ مبذول کی جائے گی۔ٹھیکیداروں کی طرف سے احتجاج کے نتیجہ میں سڑکوں کی تجدید کا کام اگرچہ متاثر ہوا تھا،تاہم جون  سے شروع کئے گئے کام کے دوران ہدف شدہ کام کا 50فیصد حصہ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ان میں اہم شاہراہیں بشمول ایم اے روڈ ، تحصیل سائوتھ میںآئی جی روڈ، بتہ مالو پارمپورہ روڈ تحصیل شالہ ٹینگ میںنٹی پورہ روڈ اورچھانہ پورہ چرارشریف روڈ، نارتھ فورشور روڈ اور نشاط شالیمار روڈ کے علاوہ نارتھ سائوتھ کاریڈور شامل ہیں۔جبکہ پرانے شہر میں عیدگاہ روڈ،علی جان روڈ،خانیار جڈی بل ،پاندچھ روڈ،نالہ مالہ روڈ،سید مبارک شاہ روڈ اورباغ علی مردان روڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ادھر زیروبرج ،آئی جی روڈ براستہ کرسو،زیون،کھنموہ روڈ،شالہ نسیم روڈ،بلیوارڈ اورنہروپارک سے کرالہ سنگری روڈ پر مکمل میکڈم بچھانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قائم ہورہی رہائشی کالونیوں میں جمع ہورہے پانی کے مسئلے سے بھی نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اوراس مقصد کے لئے کثیر رُخی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرینگر شہر میں سڑکوں میں حائل رکائوٹوں کو ہٹانے کے لئے متعلقین کو 20کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔اس مقصد کے لئے 800کروڑ روپے کو بروئے کار لایا جارہاہے اورپروجیکٹ کے لئے فنڈ واگذار کئے جارہے ہیں۔شہر سرینگر میں بٹہ مالو میں سڑکوںکی گنجانیت پر قابو پانے کے لئے کئی اہم اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس میں سڑکوں کی کشادگی اورڈرینیج سسٹم بھی شامل ہے۔جہانگیر چوک رامباغ فلائی اور کی تعمیر پر پچھلے چارماہ سے کام میں سرعت لائی گئی ہے۔یہ پروجیکٹ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوگا اوراس طرح پورا فلائی اوور پروجیکٹ تکمیل کے مرحلے پرپہنچ جائے گا۔دریں اثنأ ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ متعلقہ انجینئروں کو دی جارہی ہدایت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آرأ طلب کی جارہی ہیں تاکہ ضلع انتظامیہ اورماہرین کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد سرینگر کی شاہرائوں کی جاذبیت اورتجدید کاکام شروع کیاجاسکے۔