تازہ ترین

گورنر کے مشیروں کے عوامی دربار جاری | سرینگر میں37 وفود اور38 افراد وجے کمارسے ملاقی

معاملات اور مسائل پرمتعلقہ اضلاع کے سربراہوں کوکاروائی کی ہدایات

16 جولائی 2019 (15 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے کل گورنر گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں کئی عوامی وفود اور افراد کے مسائل سُنے۔اس دربار میں37 وفود اور38 افراد نے اپنے مسائل و مطالبات مشیر موصوف کی نوٹس میں لاکر مطالبات کو پرا کرنے میں اُن کی مداخلت طلب کی۔پولیس کنٹرول روم سرینگر کے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر میں کام کرنے والے کونسلروں اور سماجی ورکروں کے ایک وفد نے اپنی مستقلی کے لئے ایک پالیسی ترتیب دینے کی مانگ کی۔سرینگر کے قدیم شہر سے آئے مقامی لوگوں کے ایک وفد نے رعنا واری میں قائم کھیل کے میدان میں روشنی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آنگن واڑی ورکروں کے ایک وفد نے اُن کے مسائل حل کرنے کی مانگ کی۔جے اینڈ کے فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات مشیر کی نوٹس میں لاکر اُن کو پورا کرنے میں موصوف کی مداخلت طلب کی۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے بے روز گار ڈینٹل سرجنوں کے ایک وفد نے اُن کے حق میں اسامیاں معرض وجود میں لانے کا مطالبہ کیا۔ سرینگر سے آئے ایک وفد نے آبی ناؤ پورہ میں تعمیر کی گئی سڑک کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔فائیر اینڈ  ایمرجنسی محکمہ میں کئی اسامیوں کے لئے درخواست دینے والے نوجوانوں کے ایک وفد نے بھرتی عمل میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی جموں اینڈ کشمیر کے وفد نے بھی کئی مطالبات اور مسائل وجے کمار کی نوٹس میں لائے۔کھرم اننت ناگ ،ہال اور درببگام پلوامہ،کپواڑہ رینج کے زنگل فارسٹ ڈویثرن میں کام کر رہے کیجول مزدوروں،بانڈی پورہ ضلع کے تُلیل،گاندر بل،سیرہامہ اننت ناگ کے وفود کے علاوہ دیگر کئی وفود اور افراد نے بھی مختلف معاملات سے جڑے اپنے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔مشیر موصوف نے اُن کی نوٹس میں لائے گئے مطالبات اور مسائل کو غور سے سُننے کے بعد کئی معاملات کو متعلقہ ڈویثرنل کمشنروں اور اضلاع کے سربراہوں کی نوٹس میں لاتے ہوئے اُن پر کاروائی کی ہدایات دیں۔اس موقعہ پر مشیر موصوف نے کہا کہ اُن کی نوٹس میں لائے گئے تمام جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور اُن کو پورا کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔