تازہ ترین

ایڈہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت

بمنہ میںانجینئر وں کا احتجاج، حکومت کو الٹی میٹم

16 جولائی 2019 (15 : 11 PM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

بلال فرقانی
سرینگر// انجینئروں نے ایڈہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی پروگرام کو وسعت دینگے۔جے اینڈ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی، انجینئر نگ گریجویٹ ایسوسی ایشن اورسیول، الیکٹر یکل اور میکنیکل یونیوں کے بینر تلے وادی کے انجینئر بمنہ میں جمع ہوئے اور ایڈ ہاک کلچر اور تنخواہوں میں تفاوت کے خا تمے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایس آر ائو42 لاگو اورانجینئر نگ کیڈر کی بحا لی کے حق میںا حتجا جی مظا ہر ے کئے۔ انہوںنے ایڈ ہاک انجینئروں کی نو کر ی مستقل بنانے کی مانگ کر تے ہوئے کہا کہ ایس آ ر ائو42 کو جلداز جلد لاگو کیا جانا چاہیے اور انجینئر نگ کیڈر کو بحال رکھا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ آ ج تک ان کے مطالبات کو پس پشت ڈالاگیا اور ان کی مانگوں کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ احتجاجی انجینئروںنے کہا کہ وہ سڑ کوں پر آنے کیلئے خوش نہیں ہیں بلکہ حکومت کی ہٹ دھر می نے ان کو یہ قدم اٹھا نے پر مجبور کیا ہے۔