تازہ ترین

شام کے بعدعوامی ٹرانسپورٹ سہولیات

ٹرانسپورٹر اور سیول سوسائٹی ممبران آر ٹی او سے ملاقی

16 جولائی 2019 (15 : 11 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر سمیت دیگر مقامات تک شام دیر گئے تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے جموں کشمیر سیول سوسائٹی نے آر ٹی او کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران اور لوڈنگ کی وبا ء کو ختم کرنے پر زور دیا۔ سیول سوسائٹی ممبران نے شہر سمیت دیگر علاقوں اور مضافات میں ٹرانسپورٹ سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔وفد میںسیول سوسائٹی کے چیئرمین محمد الطاف بٹ، سنیئر وائس چیئرمین و ترجمان اعلیٰ محمد سلیمان بٹ اور سید حمید اللہ بخاری سمیت کشمیر پسنجر ویلفیر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے سنیئر لیڈر شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ وفد نے ائو لوڈنگ نظام کو ختم کرنے کیلئے نان اسٹاپ گاڑیوں کو چلانے پر زور دیا،جبکہ شہر میں شام دیر گئے تک عوامی ٹرانسپورٹ مہیا رکھنے پر بھی زور دیا۔ سیول سوسائٹی نے اس بات کی وکالت کی، مقامی ٹرانسپوٹروں کیلئے جن قوانین کا اطلاق کیا گیا ہے،وہ وادی سے باہر آرہے ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر بھی لاگو کیا جائے۔سیول سوسائٹی نے ٹوکن یا دیگر فیس و غیر کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں نامسائد صورتحال کے نتیجے میں ٹرانسپوٹروں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔