تازہ ترین

سنت کبیر نے لوگوں کو سچائی کی جانب راہ دکھائی : دیویندر رانا

17 جولائی 2019 (10 : 03 AM)   
(      )

نیو ڈسک
نگروٹہ //سنت کبیر کی جانب انسانیت کے لئے محبت کو اجا گر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے سنت کبیر کو ایک روحانی شاعر قرار دیااور اسے خوبیوں اور سچائی کی فلاسفی کا ایک مجسمہ کہا اور کہا کہ انکی فلاسفی سماج کے کمزور طبقہ کیلئے راہ بنتی رہے گی۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے کٹل بٹل ،نگروٹہ میں کبیر آشرم نارائن میں گورو پورنما کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع کی خاص بات سنت سدرشن گورو مہراج کی جانب سے ایک مذہبی خطبہ تھا ۔رانا نے اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بھکتی شاعر کو خراج ادا کرنا انکی دکھائی ہوئی راہ پر چلنے کی حلف لینے اور سماج میں بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل ایک با وقار زندگی گُذارنے کیلئے سماج کی یکساں ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔صوبائی صد رنے کہا کہ عظیم سنتوں اور سادھوں نے انسانیت کو امن ، رواداری ،محبت اورہمدردی کا پیغام دیکر سماج کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی جانب لینے میں مدد کی ہے۔انہوں نے عظیم بھکت کے پیغام کو من و عن عملانے کیلئے کہا۔انہوں نے کہا کہ سنت کبیر کی تعلیمات نے سماج کو نفرت اور عدم برداشت سے نکا لنے میں مدد کی ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہا نکی دکھائی ہوئی راہ آنے والی پیڑھی کے لئے مشعل راہ بنے گی۔انہوں نے لوگوں سے انکی دکھائی ہوئی راہ کے جذبہ کو زندہ رکھنے اور محبت اور دستی کے رشتوں کومستحکم بنانے کیلئے کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ عظیم سنت کو سب سے بہترین خراج ہوگا۔   اپنے مذہبی خطبہ میں سنت سدرشن گورو مہاراج جی نے سنت کبیر کی زندگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے  اس توقع کا ظہار کیا کہ لوگ عظیم سنت کی تعلیمات اور کاموں پر عمل کریں گے۔اپنے خطبہ میں انہوں ے مساج میں پھیلی برائیوں کا خصوصی ذکر کیا اور نوجوانوں میں ان اقدار کو لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔گورو پورنما کی تقریبات کے سلسلہ میں رانا نے حلقہ میں متعدد پروگراموں میں شرکت کی اور ریاست میں امن و خوشحالی کی دعا کی۔