تازہ ترین

تعمیراتی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کی ستائش

منکوٹیہ کی دریائے توی میں کوڑا پھینکنے پر NGT سے سخت کاروائی کرنے کی اپیل

17 جولائی 2019 (10 : 03 AM)   
(      )

نیو ڈسک
اودہمپور//نیشنل گرین ٹریبونل کے گیمن کنسٹریکشن و دیگر کمپنیوں کو دریائے توی میں ملبہ ڈالنے اور اسے آلودہ کرنے کے خلاف  2کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے این پی پی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنکھ منکوٹیا نے نیشنل گرین ٹریبونل سے دریائے توی میںکھیرو، اودہمپور کے مقام پر ملبہ اکٹھا کرنے کا بھی سنگین نوٹس لینے کی اپیل کی۔منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے توی میں کوڈا کرکٹ ڈالنا ایک سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے دریائے توی میں کو ڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا تا ہے ،جس سے دریا کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے،جو عام لوگوں کے صحت کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈمپنگ یارڈ شہر سے فقط500 میٹر کی دوری اور جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کے ملحقہ واقعہ ہے ،جہاں سے سیاحوں کا گذر بسر ہوتا ہے، جس سے اودہم پور میں سوچھ بھارت ایک مذاق بن گیا ہے۔پریس کانفرنس میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے شہر کو توی سے پانی مہیا کیا جاتا ہے ،جو کوڈا کرکٹ کی وجہ سے آلودہ ہو جاتا ہے، جس سے حفظان صحت کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا اس ڈمپنگ یارڈ کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پینتھرز پارٹی کو اس مسلہ سے کافی تشویش ہوئی ہے ،جس کیلئے پارٹی نے 18 جولائی کو  NGT کے چیر مین کو نئی دہلی میں ایک میمورنڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے این جی ٹی سے اس معاملہ کا سنگین نوٹس لینے اور ضروری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔پارٹی کی یوتھ ونگ کے نائب صدر رفیق چنڈیل ،کونسلر سامنک بھسین وغیرہ بھی موجود تھے۔