تازہ ترین

گورو پورنما کے موقعہ پر ریلوے اسٹیشن جموں میں بھنڈارہ کا اہتمام

17 جولائی 2019 (10 : 03 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کی جانب سے گورو پورنما کے موقعہ پر شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے خصوصی بھنڈاارہ اکا ہتمام کیا گیا ۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا نے بتایا کہ گورو پورنما کے موقعہ پر خصوصی بھنڈارہ تیار کیا گیا تھا ،جس میںمختلف فوڈ ائیٹمز اور ذائقہ سدار مٹھائیاں برہم گیانی گورو جی کے ہدایات اور تعلیمات پر بنائے گئے تھے۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگرمیںملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران  اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔گورو پورنما تقریب میں شرکت کرنے والوں میںکلدیپ شرما ، سوتنتر بخشی، وشال شرما، رمیش شرما ، راجیش ورما و دیگران بھی شامل تھے۔