تازہ ترین

اودہم پور میں عالمی یوم انصاف منایا گیا

18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اودہمپور//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی  کی جانب سے بین الاقوامی یوم انصاف منانے کے لئے بار کے آڈیٹوریم میںایک تقریب منعقد کی گئی۔یہ دن منانے کا مقصد بین الاقوامی کریمنل جسٹس کو فروغ دینا اور ICC کی کام میں بطورمعاونت دینا تھا ۔پروگرام زیر قیادت چیر مین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس منعقد کیا گیا ۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ایڈشنل سیشن جج صوبھا رام گاندھی،چیف جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رفیق چک، سیکرٹری DLSA سب ۔جج سندیپ کور، صدر اودہمپور بار ایسو سی ایشن جگدیو سنگھ سلاتھیہ اور بار ممبروں ک ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں DLSA کے چیرمین پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس اور سیکرٹریپرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس سندیپ کور نے کہا کہ عالمی یوم انصاف بھی بطور انٹرنیشنل کریمنل جسٹس کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے،جسے دنیا بھر میں17 جولائی کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوم انصاف منانے کا مقصد ہر ایک کو متحد کرنا ہے ،جو انصاف کرنے کی معاونت کرنا چاہتے ہیںاور متاثرین کے حقو ق کو فروغ دینا تھا۔اسکا مقصد سنگین جرائم کو روکنا بھی ہے ،جو دنیا  میںا من،تحفظ اور سلامتی کیلئے خطرہیں۔بار ایسو سیا یشن کے صدر جگدیو سنگھ سلاتھیہ ،ایڈوکیٹ بھارت بھوشن شرما ،ایڈوکیٹ گلشن سنگھ شان ، ایڈوکیٹ سنجیت کمار اور رنجیت پریہار نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔پروگرام کا اختتام سیکرٹری DLSA  سندیپ کور کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔