تازہ ترین

پولو گراؤنڈ میں سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری

۔ 5ٹیموں کی جیت، جے کے بنک نے7گول کئے

18 جولائی 2019 (36 : 10 PM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جموں وکشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پولو گرائونڈ میں سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ تکمیل کی جانب شدومد سے چل رہا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر پانچ پانچ میچ کھیلے جارہے ہیں۔پہلا میچ یونایئڈڈ فٹبال کلب اور شایئنگ سٹار فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں شایئنگ سٹار فٹبال کلب گراونڈ میں مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکا جس کی بنیاد پر یونایئڈڈ فٹبال کلب کو واک اوور پوائنٹ حاصل ہوئے۔دوسرا میچ اتحاد فٹبال کلب نوگام اور علی جانہ بی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں اتحاد فٹبال کلب نوگام نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت درج کی۔تیسرا میچ زبرون فٹبال کلب اور کشمیر سایئن فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ میں زبرون فٹبال کلب نے کشمیر سائین فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ٹی آر سے گراونڈ میں دو میچ منعقد ہوئے جس میں پہلا میچ سولنہ فٹبال کلب اور فورٹ ویو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں فورٹ ویو فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت درج کرلی۔دوسرا میچ جموں کشمیر بنک اور جموں کشمیر فاریسٹ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ کے پہلے ہالف میں جموں کشمیر بنک نے تین گول کئے جبکہ میچ کے دوسرے حصے میں مزید چار گول کرکے پورے میچ کو یکطرفہ کردیا۔جے کے بنک نے صفر کے مقابلے میں سات گول سے جیت درج کی ۔