تازہ ترین

نیلی نالہ اور چنہنی ڈگری کالجوں کا افتتاح

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہمپور // محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری تلت پرویز روہیلہ نے جمعرات کے روز نیلی نالہ اور چنہنی کے لئے ڈگری کالجوں کا افتتاح کیا ۔اس سلسلہ میں نیلی نالہ کالج میں منعقدہ تقریب پر جی ڈی سی بائز اودہمپور کے پروفیسر کمل کشور،جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، نے ایک پودا لگا کر رسمی طور خوش آمدید کیا ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے طلاب سے کئیر ڈیولپنٹ پر خطبہ دیا ۔انہوں نے جانکاری کی عمدگی پر روشنی ڈالی اور طلاب سے وعدہ کیا کہ آنے والے برسوں میں کالج پوری طرح سے فعال بن جائے گا۔انہوں نے علاہق میں کالج کھولنے پر طلاب سے اس سلسلہ میں بتادلہ خیال کیا۔انہوں نے کالج میں سکل پر مبنی کورسوں پر زور دیا ۔انہوں نے جی ڈی سی نیلی نالہ کے نوڈل افسر ڈاکٹر این کے رسوترہ کے علاوہ جی ڈی سی بائز اودہمپور کی فیکلٹی کی جانب سے  غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے دن و رات کام کرکے کالج کو کھولنے میں اپنا کردار نبھایا  اور اسے فعال بنایا ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعدا د نے افتتا حی رسم میں شرکت کی ۔پروفیسر سریش کمار ڈوگرہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج چنہنی کا بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری تلت پرویز روہیلہ نے جمعرا ت کے روز ہی افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر کالج ڈیولپمنٹ کونسل ،جموں یونیورسٹی پروفیسر آر کے گنجو ، انچارج پرنسپل گوررنمنٹ ڈگری کالج چنہنی ڈاکٹر اودھے بھانو، ایس ڈی ایم چنہنی ڈاکٹر بونیش چند ،عبدل ستار بھی موجود تھے۔کالج فی الحال نو تعمیر شدہ گرلز ہوسٹل سے کا م کرے گا۔نہوں نے جی ڈی سی چنہنی  کے نوڈل افسر ڈاکٹر این کے رسوترہاور متعلقہ سٹاف کاپروجیکٹ کو شروع کرنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعدا د نے افتتا حی رسم میں شرکت کی ۔