تازہ ترین

ویشنو دیوی نرائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال میں شجر کاری مہم

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں // شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اپیشلٹی ہسپتال کے احاطہ میں جمعرات کے روز شجر کاری مہم شروع کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد ،نیم طبی عملہ ، مریضوں اور عملہ نے شجر کاری مہم میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ہسپتال کے گرد و نواح میں کافی تعداد میں پیپل اور چنار کے درخت لگائے گئے، جنھیںشری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے مفت مہیا کیا تھا۔اس موقعہ پر اپنے خطابمیں شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اپیشلٹی ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹو افسر بریگیڈئیر من موہن ہرجائی نے کہا کہ شجر کاری فقط کُچھ ایسا نہیں ہے جسے انجام دینا چاہیے بلکہ یہ لازمی طور سے وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری ہمیں ماحول کو صاف و شفاف رکھنے اور گلوبل وارمنگ کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مقصد فقط پودے لگانا نہیں ہے بلکہ انکی  پرورش اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگانے پر زور دیا کیونکہ ا سے ہمیں راحت مل سکے گی اور انتثار میں کمی آئے گی۔اس موقعہ پر ایڈشنل سی ای او شرائن بورڈ وویک ورما ،آئی ایف ایس، سی اے او ،شری ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپر اپیشلٹی ہسپتالڈاکٹر ایم ایم ہر جائی  اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر(کرنل) آر سی ساہنی  متعدد مشیروں اور عملہ کے ہمراہ موجود تھے۔مہم کا مقصد تھا کہ شجر کاری سے آکسیجن پیدا کرنے کے لئے ہوا کے معیار میں بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پودے کاربن ڈائی آکسائڈ کو جمع کرتے ہیں۔اسکے علاوہ پودے آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد گار ہوتے ہیں۔