تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل

19 جولائی 2019 (46 : 10 PM)   
(      )

سید اعجاز
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں پر امن ماحول کے دوران اچانک انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ادھر اچانک سروس کو بند کرنے کی وجہ سے عوام تذبذب کے شکار ہو گئے۔جنوبی کشمیر کے عوام نے بار بارموبائیل انٹرنیٹ سروس کو معطل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔جنوبی کشمیر کے 4اضلاع جن میں پلوامہ ،شوپیان ،کولگام،ااننت ناگ میں جمعہ کے روز دن بارہ بجے موبائیل انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا گیا حالانکہ ان چاروں جنوبی اضلاع میں صورتحال پر امن تھی۔اعجاز احمد میر نامی ایک نوجوان نے بتایا علاقے میں انٹرنیٹ اکثر بند رہتا ہے خاص کر وہ بھی جب علاقے میں کسی جگہ فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ جاری ہوتی ہے تاہم جمعہ کو پورے جنوبی کشمیر میں پر امن ماحول میں سروس کو بند رکھا گیا ۔علاقے کی آبادی جن میں خاص کر طلبا ،تاجر برادری اور صحافت سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ انہیں روز روز انٹر نیٹ سروس پر روک لگانے کی وجہ سے انتہائی تکالیف کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران انٹرنیٹ کی اچانک پابندی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ وادی کی سیر پر آئے سیاحوں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا  ۔ پولیس ذرائع نے بتایا پورے جنوبی کشمیر میں حالات پر امن تھے تاہم ہمیں بھی معلوم نہیں ہے آخرسروس کو کیوں معطل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ لوگ ہم سے بھی اس حوالے سے جانکاری حاصل کر رہے تھے ۔