تازہ ترین

بی جے پی ریاست میں اپنی سرکار بنانے کی جانب گامزن :رینہ

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں و کشمیر میں اپنی سرکار بنانے کی جانب گامزن ہے ۔ان باتوں کا اظہا رپارٹی کے ریاستی صدررویندر رینہ نے جمعہ کے روز رام نگر حلقہ کے متعدد ممبر شپ مہموں کے سلسلہ میں منعقدہ متعدد اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حلقہ کے سابقہ اسمبلی ممبر آر ایس پٹھانیہ کے ہمراہ بوتھوں کا دورہ کرتے ہوئے بسنت گڑھ و دیگر دیہاتوں میں خطاب کیا ۔ رام نگر کے بی جے پی صدر راکیش گپتا، ممبر شپ انچارج وکاس، منڈل صدور راجندر، شام علی، بشن داس، شو چرن ، چئیر مین رام نگر میونسپل کمیٹی مکھن لعل ،نائب چئیر من سمت گپتا، بی جے وائی ایم لیڈروں ، بی جے پی مہلا مورچہ لیڈروں ،سرپنچوں ،پنچوں و دیگرسینئر لیڈروں نے بھی اجتماعات سے خطاب کیا ۔رویندر رینہ نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ،انہوں نے کہا کہ اس ممبر شپ مہم سے ریاستی اسمبلی انتخابت میں بی جے پی کی تابناک کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے جوش سے عیان ہے کہ پارٹی آنے والے اسمبلی انتخاب میں ریاست میں اپنی سرکاربنانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی خدمت واضع ارادے سے کر رہی ہے کہ وہ عوام کی بھلائی کو ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے کارکنوں کو بی جے پی کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبروں کا اندراج کرنے کیلئے گھر گھر جاکر لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کی جانب راغب کرنے کو کہا ۔پٹھانیہ نے اپنے خطاب میں حلقہ کی ترقی میں پارٹی کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سماج کے ہر ایک طبقہ کی بھلائی کی وعدہ بند ہے  اور آنے والے دنوں میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ حلقہ کے لئے منظور کئے جائیں گے ۔انہوں نے اس موقعہ پر علاقہ میں ممبر شپ مہم کے لئے روڈ میپ بھی پیش کیا ۔