تازہ ترین

مسلم بھائیوں نے امر ناتھ یاتریوں کیلئے لنگر کا اہتمام کیا

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں// مسلمان طبقہ نے جمعہ کے روز یہاں شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے لنگر کا اہتمام کرکے بھائی چارے کی مثال پیش کر کے ملک بھی میں بھائی چارے اور روادی کا پیغام پھیلایا ۔وفا فائونڈیشن کے بینر تلے جموں میں مسلمان ممبران نے کنجونی چوک میں شری امر ناتھ جی یاتریوں کو کشمیر روانہ ہونے سے پہلے کھیر پیش کر دی۔اس موقعہ پر وفا فائونڈیشن کے صدر پرویز علی وفا نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر خصوصاً جموں خطہ ماضی میں کسی حد تک پر امن رہا ہے لیکن اب چند مفاد خصوصی عناصر مذہب کے نام پو لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لنگرمنعقد کرنا مسلم بھائیوں کی طرف سے محبت کی ایک علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں کافی چلنجیوں کا مقابلہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی بل الحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سیکولرازم ،آپسی روا داری ارو بھائی چارے کو ریاست میںمستحکم بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے کیونکہ بھائی چارے کو پھیلانے کی ضروت ہے۔