تازہ ترین

جموں شہر میں بڑھتے ٹریفک مسائل کیخلا ف احتجاج

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے یہاں امبپھلا میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امبپھلا مانڈا سے جانی پور ہائی کورٹ سے اکھنور تک سرکیولر روڈ اور امبپھلا،جانی پور ہائی کورٹ روڈ، روپ نگر،بن تالاب سے اکھنور روڈ تک میٹر ریل چلانے کے مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ امبپھلا، جانی پور نیو پلاٹ روڈ کو دونوں اطراف سے 20فٹ کشادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور سرکار کو متنبہ کیا کہ وہ اس منصوبہ کو کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے براہ رست پانچ لاکھ لوگ متاثر ہونگے۔انہوں نے سڑک کو کشادہ کرنے کے بجائے میٹر ریل چلانے اور سرکیولر روڈ کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے ریہاڑی ،چونگی جیول چوک کیلئے فوری طور سے فلائی اور کی تعمیر کا مطالبہ کیا ،تاکہ اس علاقہ میں ٹریفک کے مسلہ سے نمٹا جا سکے۔مظاہرین میں دلیپ کمار، مہندر کمار، رام دیال، منجیت آنند، سنجے ناگراج، چمن پوار، ستپال کوہلی، جے ایم گپتا، ایس راجندر سنگھ  بالی، شنکر داس، دیپک کمار، جگدیش گپتا، رمیش چندر، کالا سنگھ ،پپو کامر، وجے، ایس ترلوک سنگھ ،ونے گپتا، رکی،بھسین ،سنجے گپتا،امت گپتا و دیگران بھی شامل تھے۔