تازہ ترین

نگروٹہ بیسک لیڈر شپ کیمپ میں بی ایس ایف سکول کے کیڈٹوں نے اپنا نام روشن کیا

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //بی اسی ایف سینئر سیکنڈری سکول کے این سی سی کیڈٹوں نے نگروٹہ میں چل رہے10۔روزہ بنیادی لیڈر شپ کیمپ  میں سکول کا نام روشن کیا، جس میں ریاست جموں  وکشمیر کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے 500 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل دھرمیندر پانڈے کی قیادت میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران متعدد سر گرمیوں اور موضوعوں جیسے کہ ایس ایس بی انٹرویو پر لیکچر، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ، ڈرل، فائرنگ ،بندشیں ، یوگا،جسمانی فٹ نس،کلچرل ،سوچھ بھارت، کھیلوں کی کارکردگیوں وغیرہ کی تربیت دی گئی۔ کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندر پانڈے نے صدارتی خطبہ دیا اور این سی سی کے مقصد اور نظم و ضبط کے متعلق خطبہ دیا۔جیونئیر بائز ڈویژن کے شعبہ میں کرشی بلوریہ کو سب سے بہترین کیڈٹ قرار دیا گیا ۔کمانڈنگ افسر ،1جے اینڈ کے آرمڈ سکارڈن این سی سی جموں کرنل دھرمیندر پانڈینے اسکے ہنر کی ستائش کرتے ہوئے انکو مبارک باد دی۔ این سی سی کیڈٹوں کو پرنسپل اسی کے شکلہ نے خصوصی اسمبلی میں عزت افزائی کی۔انہوں نے طلاب کو ذاتی حصولیابیوں کے لئے شرکت کرنے پر مبارک باد دی اور انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے سکول کے این سی سی انچارج اے این او ویر جی پنڈتا کو طلاب میں اتحاد اور نظم و ضبط پیدا کرنے پر انکی کاوشوں کی ستائش کی۔