تازہ ترین

پی ڈی پی نے سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی تحلیل کردی

20 جولائی 2019 (57 : 10 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر //محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کی سیاسی امور ات سے متعلق کمیٹی کو تحلیل کر دیاہے۔ایک ترجمان کے مطابق نئی کمیٹی عنقریب تشکیل دی جائیگی۔تاہم کے اس فیصلے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ واضح رہے جب سابق وزیر خزانہ حسیب درابو اور الطاف احمد بخاری پارٹی سے مستعفی ہوئے تو سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی از سر نو تشکیل دی گئی تھی۔ تاہم کافی عرصہ سے کمیٹی میں شامل جنوبی کشمیر کے ایک رکن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا اور کمیٹی کی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہورہی تھی۔