تازہ ترین

راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

22 جولائی 2019 (41 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں'' کسی اشتعال کے بغیر'' بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی فوج پاکستانی فائرنگ کا ''مؤثر'' جواب دے رہی ہے۔