تازہ ترین

مینڈھر سے 19حجاج کرام پر مشتمل دوسرا قافلہ سرینگر روانہ

24 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر سے19حجاج کر ام پر مشتمل دوسرا قافلہ سفر محمو دیہ پر وانہ ہو گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں تحصیل کمپلیکس مینڈھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکر م کمار ، امام و خطیب جا مع مسجد مینڈھر مو لا نا محمد سلطان نقشبندی اور ایس ایچ او مینڈھر طاہر یو سف نے حجاج کر ام کے قافلے کو ہر ی جھنڈی دیکھا کرمینڈھر سے سرینگر کے لئے روانہ کیا ۔ اس موقعہ پر کثیر تعداد میں سفر محمو دیہ پر روانہ ہونے والے حجاج کر ام کے رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ امام و خطیب جا مع مسجد مینڈھر مو لا نا سلطان نقشبندی اور تحصیلدار مینڈھر نے حجاج کر ام کو الو اعی تقریب کے دوران مبارک بار پیش کر تے ہوئے کہا اپیل کی کہ وہ اللہ کے گھر 'خانہ کعبہ' میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں امن وامان کی بحالی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں۔